پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ڈاکٹر نجمہ شا ھین کھوسہ مجھ کو وہ حسرتوں کی یوں ت…

ڈاکٹر نجمہ شا ھین کھوسہ

مجھ کو وہ حسرتوں کی یوں تصویر کر گیا
چنری کو تپتی دھوپ کی جاگیر کرگیا

خواہش تو تھی کہ گل کی طرح سے کھلوں مگر
وہ زرد سی رتیں ہی بس تقدیر کر گیا

جیسے ہی میں دھلیز کے اس پار آگئی
دیوار ھجر اک نئی تعمیر کر گیا

قصہ جنونِ عشق کا تم پوچھتے ہو کیوں
ہر ایک دکھ وہ باعثِ توقیر کر گیا

اس داستاں میں کونسا کردار ہے میرا
سوھنی ہوں، صاحباں ہوں کہ وہ ھیر کر گیا؟

مدت سے ایک چاک پرھے رقص میں حیات
وہ کوزہ گر کچھ اس طر ح تسخیر کر گیا

جیون میں روشنی کی ضمانت بھی ھے وہی
اک دائمی سی رات جو تحر یر کر گیا