چشم تصور میں دیکھیے۔۔!
چھت گرنے کی خبر سن کر نجانے کتنی ماؤں نے حواس باختہ ہو کر سکول کی سمت دوڑ لگائی ہو گی۔۔۔
گھر کی دہلیز پار کرتی کتنی مائیں پاؤں کی جوتی، سرکی چادر سنبھالنا بھول گئی ہوں گی۔۔۔
سکول کے باہر امڈے ہجوم میں والدین نے شاید زندگی بھر کی دعاؤں سے زیادہ دعائیں آج مانگی ہوں گی۔۔۔۔
گری ہوئی چھت کے ٹوٹے کناروں پر بیٹھ کر ملبہ ہٹاتے امدادی کارکنوں پہ نظریں گاڑے بیٹھی مائیں۔۔!
ہر کدال کا وار جیسے اپنے کلیجے پر سہہ رہی ہوں گی۔۔۔!
بے بسی سمجھتے ہو ؟
شاید سمجھ بھی لو۔۔!
لیکن ۔۔۔
پیسہ بٹورتے مشینی لوگ نہیں سمجھ سکیں گے۔۔۔!
اُفق عظیم
سانحہ_ڈیرہ_غازی_خان 💔
Source