پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

چاک پیراہن گُل کو صبا جانتی ہے مستئ شوق کہاں بندِ …

چاک پیراہن گُل کو صبا جانتی ہے
مستئ شوق کہاں بندِ قبا جانتی ہے

ہم تو بدنامِ محبت تھے سو رُسوا ٹھہرے
ناصحوں کو بھی مگر خلقِ خدا جانتی ہے

کون طاقوں پہ رہا کون سرِ راہ گزار
شہر کے سارے چراغوں کو ہوا جانتی ہے

ہوس انعام سمجھتی ہے کرم کو تیرے
اور محبت ہے کہ احساں کو سزا جانتی ہے

(احمد فراز)

انتخاب: فیصل خورشید