چاند تنہا ہے آسماں تنہا
دل ملا ہے کہاں کہاں تنہا
بجھ گئی آس چھپ گیا تارا
تھرتھراتا رہا دھواں تنہا
زندگی کیا اسی کو کہتے ہیں
جسم تنہا ہے اور جاں تنہا
جلتی بجھتی سی روشنی کے پرے
سمٹا سمٹا سا ایک مکاں تنہا
راہ دیکھا کریں گے صدیوں تک
چھوڑ جائیں گئے یہ جہاں تنہا

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔