چار سو حسرتوں کی پہنائی
زندگی کس طرف چلی آئی
آ، غمِ زندگی! کہاں ہے تو؟
آرزو لے رہی ہے انگڑائی
پھر وہی تیرہ بختیاں اپنی
پھر شبِ غم ہے اور تنہائی
غور کیجئے تو یاد آئے گا
تھی کبھی آپ سے شناسائی
جائیے آپ، کوئی بات نہیں
آنکھ تھی،بیخودی میں بھر آئی
ابتلاؤں میں کیا گھرے صفدر
زندگی کی روش ہی گہنائی
(صفدر خورشید)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی
مزید پڑھیں: صفدر خورشید کی غزلیں — Safdar Khursheed Ghazals کی مزید غزلیں