پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

” چار دن” اشعار میں …. عمر دراز مانگ کے لائی تھ…

” چار دن” اشعار میں
….
عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
سیماب اکبرآبادی
…
ہے مہلت چار دن کی اور ہیں سو کام کرنے کو
ہمیں جینا بھی ہے مرنے کی تیاری بھی کرنی ہے
راجیش ریڈی
….
دو چار دِن کی بات ہے یہ زندگی کی بات
دو چار دِن کے پیار کا قائِل نہیں ہُوں دوست.
ساغرؔ صِدّیقی
..
یوں چار دن کی بہاروں کے قرض اتارے گئے
تمہارے بعد کے موسم فقط گزارے گئے
منوج اظہر
….
انور شعور
محبت رہی چار دن زندگی میں
رہا چار دن کا اثر زندگی بھر
….
عبید حارث
نیا چار دن میں پرانا ہوا
یہی سب ہوا تو نیا کیا ہوا
….
جو آج اوج پہ ہے طالعِ رقیب تو کیا
یہ چار دن کی خُدائی توکوئی بات نہیں
….
دائمی روگ ہے جسے لگ جائے
عشق دو چار دن کا قصہ نہیں
باصر کاظمی
….
بادہ نوشی کر رہے ہیں بُت پرستی کر چکے
چار دن کی زندگی میں اور کیا کیا کیجیے
ناطقؔ مالوی
….
اے جی جوش
گزرے جو اپنے یاروں کی صحبت میں چار دن
ایسا لگا بسر ہوئے جنت میں چار دن

عمر خضر کی اس کو تمنا کبھی نہ ہو
انسان جی سکے جو محبت میں چار دن

جب تک جیے نبھائیں گے ہم ان سے دوستی
اپنے رہے جو دوست مصیبت میں چار دن

اے جان آرزو وہ قیامت سے کم نہ تھے
کاٹے ترے بغیر جو غربت میں چار دن

پھر عمر بھر کبھی نہ سکوں پا سکا یہ دل
کٹنے تھے جو بھی کٹ گئے راحت میں چار دن

جو فقر میں سرور ہے شاہی میں وہ کہاں
ہم بھی رہے ہیں نشۂ دولت میں چار دن

اس آگ نے جلا کے یہ دل راکھ کر دیا
اٹھتے تھے جوشؔ شعلے جو وحشت میں چار دن
….
پیشکش عمر جاوید خان


Comments

18 responses to “” چار دن” اشعار میں …. عمر دراز مانگ کے لائی تھ…”

  1. چار دن تھے مری جوانی کے
    تیرے غم میں گنوا دیے لیکن

    شاہ زیب ملک

  2. محت کرلو اک دوجے سے لوگوں
    یہ دنیا چار دن کی زندگی ہے .

  3. جی لیا چار دن جوانی میں
    زندگی عمر بھر نہیں ہوتی

  4. جو بات ان معتبر شعراء نے” چار دن” میں کہ دی وہ ماہ تمام میں بھی کوئی نہیں کہ پاتا. بہت خوب.

  5. اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دن
    دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
    فیض احمد فیض

  6. Sir ye pehla shair Umar daraz mang kr laye te 4 din..
    Ye bahudar sha zafar ka shair hain jail qaidi ye likha vya ta.

  7. جو آج اوج پہ ہے طالعِ رقیب تو کیا
    یہ چار دن کی خدائی تو کوئی بات نہیں

  8. دو چار دِن کی بات ہے یہ زندگی کی بات
    دو چار دِن کے پیار کا قائِل نہیں ہُوں دوست.

    ساغرؔ صِدّیقی

  9. "چار دن”۔۔۔۔کو بہت سے شعراء نے اپنے اشعار میں استعمال کیا ہے لیکن۔۔۔۔ محترم راجیش ریڈی صاحب نے تو شعر تخلیق کرکے کمال ہی کر دیا۔۔۔۔ محسوس ہوتا ہے کہ ” چار دن” کا درست ، بلکہ بالکل درست استعمال ۔۔۔۔۔یہی ہے۔۔۔ ( حکیم خلیق الرحمٰن)
    کیا خوب شعر ہے۔
    جناب Umar Jawaid Khan محترم!
    آپ نے تو سب اشعار جمع کرکے پوسٹ کو چار چاند لگا دئیے

  10. Top py Jo share ha wo ‘Bahadur Shah Zafar ‘ka ha

  11. Dum e nazaa ehsaas hoa ye.
    Zindagi kia thi go kul ka muajra

جواب دیں