پی ٹی وی کے سنہری دور کا ایک انمول گیت جسے شہکی اور افشاں نے گا کر امر کر دیا۔
کس کس کو یاد ھے ؟؟
میرے بچپن کے دن ، کتنے اچھے تھے دن۔
آج بیٹھے بٹھائے کیوں یاد آ گئے ؟؟
میرے بچھڑوں کو مجھ سے ، ملا دے کوئی
میرا بچپن ، کسی مول لا دے کوئی
میرے بچپن کے دن ، کتنے اچھے تھے دن۔
کتنی بے لوث تھی ، اپنی وہ دوستی
کتنی معصُوم تھی ، وہ ھنسی وہ خوشی
جُھومتے گاتے ، ھنستے ھنساتے
اک دُوجے پہ جان لُٹاتے
کاش پھر وہ زمانے ، دِکھا دے کوئی
میرا بچپن ، کسی مول لا دے کوئی
میرے بچپن کے دن ، کتنے اچھے تھے دن۔
وہ گڑیوں کی شادی ، وہ بچپن کی ریل
وہ سب مل کے ، اِک گھر بنانے کا کھیل
کیسے سہانے ، دن تھے پرانے
اِک اِک کھیل میں ، سو افسانے
سب کے سب ، وہ فسانے سنا دے کوئی
میرا بچپن ، کسی مول لا دے کوئی
میرے بچپن کے دن ، کتنے اچھے تھے دن۔
آج بیٹھے بٹھائے کیوں یاد آ گئے۔
”صابر ظفر“
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔