پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم دونوں کو ہی ا…

پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں کو ہی امجد ہم نے بچتے دیکھا کم
امجد اسلام امجد
…
پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم

تاریکی کے ہاتھ پہ بیعت کرنے والوں کا
سورج کی بس اک کرن سے گھٹ جاتا ہے دم

رنگوں کو کلیوں میں جینا کون سکھاتا ہے
شبنم کیسے رکنا سیکھی ! تتلی کیسے رم

آنکھوں میں یہ پلنے والے خواب نہ بجھنے پائیں
دل کے چاند چراغ کی دیکھو ، لو نہ ہو مدھم

ہنس پڑتا ہے بہت زیادہ غم میں بھی انسان
بہت خوشی سے بھی تو آنکھیں ہوجاتی ہیں نم


Comments

3 responses to “پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم دونوں کو ہی ا…”

  1. Wo Tere Naseeb ke Barishain Kisi Aur Chath Pe Baras Gai
    Dil-e- Bekhabar Meri Baat Sun Usay Bhool Ja

جواب دیں