پیار کا پہلا خط لِکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اُڑنے میں وقت تو لگتا ہے
جِسم کی بات نہیں تھی اُن کے دِل تک جانا تھا
لمبی دُوری طے کرنے میں وقت تو لگتا ہے
گانٹھ اگر لگ جائے تو پھر رشتے ہوں یا ڈوری
لاکھ کریں کوشش کُھلنے میں وقت تو لگتا ہے
ہم نے علاجِ زخمِ دِل تو ڈُھونڈ لیا لیکن
گہرے زخموں کو بھرنے میں وقت تو لگتا ہے
ہستی مل ہستی
المرسل: فیصل خورشید
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔