پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پھر یوں ہوا کہ لذتِ دیدار چھن گئی اک شخص میری آنک…

پھر یوں ہوا کہ لذتِ دیدار چھن گئی
اک شخص میری آنکھ کے سب خواب لے گیا

پھر یوں ہوا کہ درد میں ملتا رہا سکوں
اک شخص زندگی کے حسیں باب لے گیا

تبدیل کرگیا مِرے جینے کے ڈھنگ سب
اذنِ وفا کے جرم میں وہ تاب لے گیا

پھر وسعتیں ملیں مجھے تنہائیوں کے سنگ
اک شخص چھین کر سبھی احباب لے گیا

پھر یوں ہوا کہ تاروں بھری رات رہ گئی
وہ شخص چھین کر مِرا مہتاب لے گیا

پھر یوں ہوا کہ حوصلے سب پست ہو گئے
اک شخص جینے کے سبھی اسباب لے گیا


Comments

One response to “پھر یوں ہوا کہ لذتِ دیدار چھن گئی اک شخص میری آنک…”

  1. یہ سرد شامیں بھی کس قدر ظالم ہیں
    بظاہر سرد ہوتی ہیں مگر ان میں دل سلگتاہے۔