پچھلے پہر کا سناٹا جب زھر فضا میں گھولے گا
کون کسی سے بات کرے گا ، کون کسی سے بولے گا
اک نووارد کی آھٹ ، پھر من کے تار ھلائے گی
پسِ منظر میں ڈولتا سایہ ، آج دریچہ کھولے گا
رات کے راھی کی پلکیں ھیں بھیگی بھیگی شبنم سے
اس حالت میں دن نکلا تو کرنوں کا دل ڈولے گا
رفتہ رفتہ میرے رخ سے زردی بھی اڑ جائے گی
جتنی دیر میں تم آؤ گے ۔ سونا مٹی ھو لے گا
اہلِ وفا کو جنبشِ لب کی کون اجازت دیتا ھے
دور سے تجھ کو دیکھ کے کوئی چپکے چپکے رو لے گا
وفا حجازی

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔