پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پٹرول سائیں میرے شہر کے ہم عمر دوستوں نے بچپن میں پٹرول سائیں کو دیکھا ہوا ہے …

پٹرول سائیں

میرے شہر کے ہم عمر دوستوں نے بچپن میں پٹرول سائیں کو دیکھا ہوا ہے ۔ یہ قدرے نیم پاگل شخص تھا کہ جو شادی بیاہ پہ چمٹا بجاتے بجاتے یکدم وہی چمٹا سر میں مارنا شروع کر دیتا ۔ بمشکل اسے پکڑا جاتا اور "لاگ” دے کر جان چھڑانی پڑتی ۔

اسی طرح کے بیشمار "سائیں” آپ نے یقیننآ دیکھ رکھے ہوں گے کہ جن کی کوئی نہ کوئی "چھیڑ” ہوتی تھی اور اسے جب اسی خاص لفظ سے پکارا تو وہ چھڑ جاتا اور پھر شہد کی مکھیوں کی طرح گالیوں کی تابڑ توڑ بوچھاڑ شروع ہو جاتی اور پتہ نہ چلتا کہ کس طرف منہ کرنا ہے ۔
ہم نے یہ سب "سائیں لوک” "لوکل” سطح پہ دیکھ رکھے تھے اور کبھی کبھار گالیاں بھی سن چکے تھے لیکن اب بین الاقوامی سطح پر دیکھنے کا اتفاق ہو رہا ہے ۔

پٹرول سائیں کی چھیڑ پٹرول تھی اور عجیب اتفاق ہے کہ لمحہ موجود کا سائیں بھی "پٹرول ، پٹرول” ہی کر رہا ہے ۔

کراؤن پرنس نے بھی غالبآ پٹرول ہی کہا ہو گا تو سائیں لوک نے چمٹا سر میں مارنا شروع کر دیا ۔۔۔۔ پرنس بھی ہماری طرح کچھ نہ کچھ دے دلا کر اس کو رخصت کر دیا کرتا تھا ۔ لیکن اب کی بار لگتا ہے کہ پرنس نے چمٹے والا ہاتھ نہیں پکڑا اور چمٹے کچھ زیادہ لگنے کی وجہ اس کی کھوپڑی چٹخ گئی ہے اور گالیاں بکنے پہ آ گیا ہے ۔

پٹرول سائیں سے کوئی محفوظ نہیں رہ سکا کہ ہر ایک کی "لاہ پھاہ” کر کے اس کے ہاتھ پکڑا دیتا ہے ۔ یوکرائن والا ہو ، نیٹو ہو ، برطانیہ ہو جاپان ہو ۔۔۔۔ سبھی ایک ہی تیر میں چھدے پڑے ہیں ۔(مودی کا کوئی ذکر نہیں)

بہرحال خدا کا شکر ہے کہ اپنے والی جوڑی ابھی تک بچی ہوئی ہے ۔ "شریک” تو اچھل اچھل کر اشکل دے رہے ہیں کہ "گل پئے جاو” ۔۔۔ کیونکہ شریکوں کو پتہ ہے کہ یہ درے والی کاربین ہے کہ جس کا آگا پیچھا کوئی نہیں ہے اور وہ پتہ نہیں کس طرف فائر کر دے ۔

باقی ہمارے والی جوڑی حفظ ماتقدم کوئی توڑ سوچ لے ۔۔۔ کیونکہ اس گھر سے کبھی خیر کی خبر نہیں آتی ۔۔۔۔ اور پھر شریکوں نے ایسے بیک فائر پہ گھنگھرو توڑ پرفارمنس دینی ہے ۔۔۔ کہ جس کی ان کو خوب مشق ہے ۔

میں چھج پتاسے ونڈاں ۔۔ اج قیدی کر لیا ماہی نوں ۔۔۔
جنج ٹر پئی واجیاں نال ۔۔۔ میں لڈیاں پاواں ۔۔۔

اس سے بچنے کے لئے ہمارا لوکل فارمولا ہی استعمال کرنا پڑے گا کہ "چوھری ھناں دی خیر ۔۔۔ بھاگ لگے رہن ۔۔۔ دوارے وسدے رہن ۔۔۔”
اور یقیننآ منہ سائیڈ پہ کر کے کہیں گے ” پراں مر نیشا ۔۔۔ اوئے تینوں لوے مولا”۔
چوھری تیری کڑی دی خیر ۔۔۔ تہانوں ہر سال نویں جنگ لبھے تے نال ای نوبل لبھے” ۔۔۔۔۔۔ اور منہ سائیڈ پہ کر کے ۔۔۔
اوئے تینوں غازی چٹے 😀

اعجاز حسین احسن ✍️



Source