پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پروین شاکر …. یہ راہِ عشق ہے مقتل سے ہوتے جاتی ہ…

پروین شاکر
….
یہ راہِ عشق ہے مقتل سے ہوتے جاتی ہے
سواس سفرمیں کوئ دل میں ڈر نہیں لاتا
سوادِ شام ! اسیروں میں کون شامل ہے
بلا سبب کوئ نیزے پہ سر نہیں لاتا
….
قاضئ شہر نے قبلہ بدلا
لیکن خطبےمیں روانی ہے وہی
…
ہم کس کی زبان بولتے ہیں
گر ذہن میں بات دوسری تھی
…..
خلقت نہیں ساتھ تو پھر تخت بھی نہیں
کچھ دن یہی رہے گا تو یہ تخت بھی نہیں
…..
اے ہوا کیا ہے جو اب نطمِ چمن اور ہوا
صید سے بھی ہیں مراسم ترے صیاد سے بھی
…..
یہ باغبان ہیں کہ گل چیں ندیم یا صیاد
کہ ان سے ہاتھ ملاتے جھجک رہی ہے ہوا
……
صبح کیا فیصلہ حاکمِ نو کرے
جشن کی رات تک تو معافی رہی
……
جھوٹ کے شہرمیں آئینہ کیا لگا سنگ اٹھاۓہوۓ
آئینہ ساز کی کھوج میں جیسے خلقِ خدا لگ گئ
……
اس نسل کا ذہن کٹ رہا ہے
اگلوں نے کٹاۓ تھے سر
……
جو ظل اللہ پر ایمان لاۓ وہی عاقل بڑا ہے
اسیرِکربلا جب یادآئیں کہاں لگتی ہے پھرزنجیر بھاری
….
ہنسی تواپنی سن کے ایک بارمیں بھی چونک اٹھی
یہ مجھ میں دکھ چھپانے کا کمال کیسےآگیا
…..
کیا لکھا تھا سرِ محضر جسے پہچانتے ہی
پاس بیٹھا ہوا ہر دوست بہانے سےاٹھا
……
اب توصیاد کی دلداری کا بہانہ ہے ورنہ
ہم کو دام میں لانے والی گھات گزرگئ جاناں
…..
ترکِ تعلقات کا کوئ سبب تو تھا
سننے کا میرے دل کو مگرحوصلہ کہاں
…..
ظلم سہنا بھی تو ظالم کی حمایت ٹہرا
خامشی بھی تو ہوی پشت پناہی کی طرح
….