پرانے وقتوں میں اکثر بادشاہ تماش بین ہوا کرتے تھے، غالباً ایک مغل بادشاہ نے اپنے دربار میں اعلان کیا کہ جو شخص مُجھ سے ایک بھیڑ لے اور اسے ایک مہینہ اچھے سے پالے پوسے لیکن اگر ایک مہینے بعد بھی اُسکا وزن پہلے دن جتنا ہوا تو میں اسے فلاں ریاست کا حاکم بنا دونگا۔ ایک سیانے وزیر نے حامی بھر لی وہ دن بھر بھیڑ کو اچھے سے کھلاتا پلاتا اور رات کو اُسے بھیڑیے کے سامنے باندھ دیتا، بیچاری بھیڑ دن بھر جو کھاتی تھی خوف سے وہ سب جاتا رہتا۔
ایسے ہی یورپ اِس وقت ایک بھیڑ ہے اور روس بھیڑیا ہے جسے ٹرمپ نے یورپ کا خون خشک کرنے کے لیے یورپ کے سامنے باندھا ہوا ہے۔ پہلے امریکہ پانچ سال سے یورپ کو یوکرائن میں ذلیل کروا رہا ہے اور اب خود گرین لینڈ پر قبضے کی بات کر دی ہے جس سے روس کے نظریے کو مزید تقویت مل گئی ہے، ابھی کچھ دیر قبل روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کا گرین لینڈ پر حق ہے تو بھئی ہمارا بھی یوکرائن پر حق ہے( یوکرائن پہلے سوویت یونین کا حصہ تھا)۔
مزید روسی حکام کبھی کہتے ہیں کہ ہم امریکہ کی گرین لینڈ بارے رائے کی تائید کرتے ہیں اور کبھی کہہ دیتے ہیں کہ اگر امریکہ نے گرینڈ لینڈ پر حملہ کیا تو ہم بھی یورپ کے کسی دوسرے مُلک پر حملہ کریں گے اور امریکہ کی پیش قدمی کو روکیں گے۔ آخر امریکہ اکیلا بدمعاش تھوڑی ہے۔ قصہ مختصر ایک طرف روس ہے دوسری طرف امریکہ اور بیچ میں دانت پیستا یورپ۔
منتخب
Source