پاگل ہوا کے دوش پہ جنسِ گراں نہ رکھ
اس شہرِ بے لحاظ میں اپنی دکاں نہ رکھ
اس کا دیا ہوا ہے جسم اس کے سپرد کر
رکھنے کی اس ہوس میں تو دونوں جہاں نہ رکھ
اس کا زوال دیکھ کے وہ سلطنت نہ چھوڑ
اس زندگی میں لمحۂ سود و زیاں نہ رکھ
وہ فصل پک چکی تھی اب اس کا بھی کیا قصور
تجھ سے کہا تھا جیب میں چنگاریاں نہ رکھ
… More
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔