ٹی ایم جنید زندگی ذاتی ہے، ذات ہے زندگی وہ خود جسے…
ٹی ایم جنید
زندگی ذاتی ہے، ذات ہے زندگی
وہ خود جسے خودی کی تلاش ہے۔ وہ خود جسے خدائی کی تلاش ہے۔ وہ خود جسے اندھیرے میں روشنی کی تلاش ہے۔ وہ خود جو اندر سے باہر ہے۔ وہ خود جس میں ”میں” ہے۔ اس ”میں” پر خود کا اختتام ہے۔ وہ آخر جس کے اپنے قدموں کے نشان ہے۔ وہ خود کہ جس کے ”پر” نکل نہیں رہے۔ وہ خود کہ جس کے پائوں میں بھیڑیئیں بندھے ہیں۔ وہ خود جو خود میں غائب ہے۔
زندگی ایک اداکاری ہے۔ زندگی ایک مکاری ہے۔ زندگی خود میں خودی کی بندگی کرتا ہے۔ زندگی لازم ہے۔ زندگی مظلوم ہے۔ زندگی بے پروا ہے۔ زندگی آشنا ہے۔ زندگی اندھا ہے۔ زندگی چور ہے۔ زندگی شرابی ہے۔ زندگی زانی ہے۔ زندگی بے معنی ہے۔ زندگی لاشے ہے۔ زندگی پُر ہے۔ زندگی خالی ہے۔ زندگی عشق ہے۔ زندگی محبت ہے۔ زندگی موت ہے۔ زندگی تنہا ہے۔ زندگی ذلت ہے۔ زندگی دولت ہے۔ زندگی پراگندہ ہے۔ زندگی عاجز ہے۔ زندگی فقیر ہے۔ زندگی سردار ہے۔ زندگی نوکر ہے۔ زندگی غلام ہے۔ زندگی انعام ہے۔ زندگی فلسفہ ہے۔ زندگی بے حس ہے۔ زندگی حساس ہے۔ زندگی عظیم ہے۔ زندگی سخی ہے۔ زندگی بخیل ہے۔ زندگی معصوم ہے۔ زندگی سراسر ظلم ہے۔ زندگی تاجر ہے۔ زندگی مہاجر ہے۔ زندگی بے تاب ہے۔ زندگی لاجواب ہے۔ زندگی بے بندگی۔ زندگی شرمندگی۔ زندگی ناراض ہے۔ زندگی خوش ہے۔ زندگی کھیل ہے۔ زندگی چہل پہل ہے۔ زندگی میری ہے۔ زندگی تیری ہے۔ زندگی قدرت کی کار خارنے کا وہ شے ہے جسے کھبی آنے جانے سے منع نہیں کیا گیا۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2151780688385786