پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

"ٹو کل آ موکنگ برڈ" (To kill a Mockingbi…

"ٹو کل آ موکنگ برڈ" (To kill a Mockingbird) سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی ادیبہ ہارپر لی (Harper Lee) کا آج چورانواں (94) یوم پیدائش ہے۔

یوم پیدائش: 28 اپریل 1926ء
یوم وفات: 19 فروری 2016ء

1960ء میں چھپنے والے ناول "ٹو کل آ موکنگ برڈ" کی اب تک تین کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں اور اس کو چالیس سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ 1961ء میں اس ناول نے پلتزر انعام جیتا۔ 1962ء میں اس ناول پر فلم بنی جسے کافی پذیرائی ملی۔ ہارپر لی نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ میڈیا سے دور گزارا اور مزید کچھ بھی شائع کرنے سے اجتناب کیا۔ اپنی وفات سے ایک سال قبل 2015ء میں ان کا ناول "گو سیٹ آ واچ مین" شائع ہوا جو لی نے 1950ء کی دہائی میں لکھا تھا۔ ناقدین کا خیال ہے کہ یہ ناول ٹو کل آ موکنگ برڈ کا ہی پہلا ڈرافٹ ہے۔ 2007ء میں ہارپر لی کو میڈل آف فریڈم سے نوازا گیا۔

راشد بٹ

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2749758501921332