پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ٹام : میں جہنّم میں نہیں گیا۔ میں اس سے کہیں آگے چ…

ٹام : میں جہنّم میں نہیں گیا۔ میں اس سے کہیں آگے چلا گیا۔ ۔ ۔ بہت آگے۔ ۔ ۔ کیوںکہ دو جگہوں کے درمیان وقت ہی طویل ترین فاصلہ ہوتا ہے۔ ۔ ۔ جب مجھے جوتوں کے ڈبّے کے ڈھکن پر ایک نظم لکھنے کی پاداش میں نوکری سے نکال دیا گیا تو اس کے کچھ دنوں بعد ہی میں چلا گیا۔
میں نے شہر چھوڑ دیا۔ میں ان سیڑھیوں سے آخری بار اترا اور اس کے بعد اپنے باپ کے نقشِ قدم پر چلتا گیا۔ ۔ ۔ سفر میں وہ کچھ ڈھونڈنے جو قیام میں کہیں کھو گیا تھا۔ میں نجانے کہاں کہاں پھرتا رہا۔ خزاں رسیدہ پتوں کی مانند شہر میرے پیروں کے گرد اڑتے رہے۔ ۔ ۔ وہ شوخ رنگ پتّے جنہیں اپنی شاخوں سے نوچ لیا گیا ہو۔
میں شائد کہیں ٹھہر جاتا لیکن میرے تعاقب میں کچھ تھا۔ وہ یکایک انجانے میں مجھے آن لیتا۔ شائد موسیقی کی کوئی شناسا دھن۔ ۔ ۔ شیشے کی کوئی شفاف کرچی۔ ۔ ۔ کسی اجنبی شہر کی گلی میں رات کی تاریکی میں چلتے ہوئے کسی دوست شناسا سے ملاقات سے پہلے۔ ۔ ۔ میں ایک عطر فروش کی دکان کے سامنے سے گزرا۔ ۔ ۔ دکان کی کھڑکی میں چھوٹی چھوٹی لاتعداد رنگ برنگی شیشیاں رکھی تھیں۔ ۔ ۔ جیسے کرچی کرچی قوسِ قزح !
اور یوں ہی میری بہن میرے کاندھے کو ہولے سے چھوتی ہے۔ میں پلٹتا ہوں اور اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوں۔ ۔ ۔ لارا، اوہ لارا ! میں نے تمہیں چھوڑ آنے کی پوری کوشش کی۔ لیکن شائد میں جیسے ظاہر کرتا ہوں اس سے کہیں زیادہ وفادار ہوں۔ میں ایک سگریٹ سلگاتا ہوں۔ گلی کے دوسری جانب کسی شراب خانے یا سنیما میں گھس جاتا ہوں۔ ایک جام اپنے سامنے رکھتا ہوں اور اپنے ساتھ بیٹھے کسی اجنبی سے باتیں کرنے لگتا ہوں۔ ۔ ۔ ۔ کسی بھی موضوع پر۔ ۔ ۔ بس تمہاری موم بتّیاں بجھ جائیں۔ ۔ ۔ کیونکہ اب تو ساری دنیا میں بجلی کے بلب روشن ہیں۔ اپنی موم بتّیاں بجھا دو، لارا۔ ۔ ۔ تو پھر الوداع !
First draft of my translation of the American playwright Tennessee Willams’s classic "The Glass Menagerie” completed just now…
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2114173395479849