پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وہ عکس بن کے مری چشمِ تر میں رہتا ہے ۔۔۔ بسمل صابر…

وہ عکس بن کے مری چشمِ تر میں رہتا ہے ۔۔۔ بسمل صابری

وہ اشک بن کے مری چشمِ تر میں رہتا ہے
عجیب شخص ہے ____ پانی کے گھر میں رہتا ہے

وہی تو میری شبِ غم کا اِک ستارہ ہے
وہ اِک ستارہ ____ جو چشمِ سحر میں رہتا ہے

جو میرے ہونٹوں پہ آئے ____ تو گنگناؤں اُسے
وہ شعر بن کے بیاضِ نظر میں رہتا ہے

گزرتا وقت مرا غمگسار کیا ہوگا ؟
یہ خود تعاقبِ شام و سحر میں رہتا ہے

مرا ہی روپ ہے ____ تو غور سے اگر دیکھے
بگولہ سا ____ جو تری رہگزر میں رہتا ہے

نہ جانے کون ہے جس کی تلاش میں بسمل
ہر ایک سانـس مرا ____ اب سفر میں رہتا ہے
.
اصل نام بسم اللہ بیگم ہے. بسمل صابری کے نام سے شاعری کرتی ہے. یادوں کی بارشیں اور روشنیوں کے رنگ کے نام سے دو مجموعے شائع ہو چکے ہیں.