پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وہ حسرت_بہار نہ طوفان_زندگی صفیہ شمیم وہ حسرت بہ…

وہ حسرت_بہار نہ طوفان_زندگی
صفیہ شمیم

وہ حسرت بہار نہ طوفان زندگی
آتا ہے پھر رلانے کو ابر بہار کیوں

آلام و غم کی تند حوادث کے واسطے
اتنا لطیف دل مرے پروردگار کیوں

جب زندگی کا موت سے رشتہ ہے منسلک
پھر ہم نشیں ہے خطرۂ لیل و نہار کیوں

جب ربط و ضبط حسن محبت نہیں رہا
ہے بار دوش ہستئ ناپائیدار کیوں

رونا مجھے خزاں کا نہیں کچھ مگر شمیمؔ
اس کا گلہ ہے آئی چمن میں بہار کیوں