پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وہ تو نہ مِل سکے ہمیں رُسوائیاں مِلیں لیکن ہمارے …


وہ تو نہ مِل سکے ہمیں رُسوائیاں مِلیں
لیکن ہمارے عِشق کو رعنائیاں مِلیں

آنکھوں میں اُن کی ڈُوب کے دیکھا ہے بارہا
جِن کی تھی آرزُو نہ وہ گہرائیاں مِلیں

آئینہ رکھ کے سامنے آواز دی اُسے
اُس کے بغیر جب مُجھے تنہائیاں مِلیں

آئے تھے وہ نظر مُجھے پُھولوں کے آس پاس
دیکھا قریب جا کے تو پرچھائیاں مِلیں

پُوچھا جو مَیں نے دِل کی تباہی کا ماجرا
ہنس کر جواب میں مُجھے انگڑائیاں مِلیں

ناصرؔ دِلِ تباہ نہ اُن کو دِکھا سکا
مِلنے کو بارہا اُسے تنہائیاں مِلیں۔۔۔!

شاعر حکیم ناصرؔ
آواز مہدی حسن


Comments

4 responses to “وہ تو نہ مِل سکے ہمیں رُسوائیاں مِلیں لیکن ہمارے …”

  1. سر آپ کے کیا کہنے… کیسے کیسے ماسٹر پیس ڈھونڈ نکالتے ہیں ????????… سلامت رہیں

جواب دیں