وہی بیگم کی خوں خواری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے وہ…
وہی بیگم کی خوں خواری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
وہی دیرینہ بیماری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
وہی ٹرٹر ، وہی خفگی ، وہی غمزے ، وہی عشوے
وہی طعنوں کی بیماری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
بڑھاپے میں بھی ان کو شوق ہیں عہدِ جوانی کے
لِپ اسٹک کی خریداری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
وہی ہے روٹھنا ان کا وہی میکے کی دھمکی ہے
وہی ذلت وہی خواری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
کبھی ہے ساس کا رونا کبھی نندوں سے ہے جھگڑا
زباں ہے ان کی " دو دھاری " جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
فقط اپنے ہی میکے کی کیا کرتی ہیں تعریفیں
میری اماں سے بیزاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
ادب کا ڈاکٹر بن کر ملا کیا ہم غریبوں کو
غریبی اور بیکاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
ہوئی شادی ، ہوئے بچے ، نظر کا حال پتلا ہے
وہی اب بھی ہے لاچاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
(نظر برنی)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی
The same longtime disease that was before is still there
Same turtle, same frown, same sorrow, same love
The same taunt disease that was before is still there
Even in old age, they are fond of youthfulness.
Lipstick purchase that was before so still is
The same is their sulking, the same is their threat to me.
The same humiliation, the same disgrace, which was before, is still there.
Sometimes the mother-in-law's cry, sometimes the quarrel with the sleep
The tongue is their ′′ two-striped ′′ which was before and is still there.
What do you praise only your own mother?
I am bored of my mother, what I used to do before is still there.
Did we get the poor by becoming a doctor of respect?
Poverty and unemployment which was before is still there.
Married, got children, the condition of eyes is thin
The same is still the helplessness that was before and is still there.
(look at Bernie)
Marsal :-: Abul Hasan Ali Nadvi