پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴
وصل ترمیم شدہ - کوملؔ جوئیہ

وصل ترمیم شدہ – کوملؔ جوئیہ

(غزل)

وصل ترمیم شدہ
ہجر تجسیم شدہ
ذہن ناخواندہ کیوں
میرے تعلیم شدہ
تم بھی ٹوٹے ہوئے ہو
میں بھی تقسیم شدہ
فاصلے رہنے دیے
ربط تکریم شدہ
سچ لرزتا ہی رہا
جھوٹ تعظیم شدہ
صاحبِ عشق ہوں میں
جز کہ تکریم شدہ
شاعری میرا ہنر
جرم تسلیم شدہ
[button color=”orange” size=”medium” link=”http://” icon=”” target=”false”]کوملؔ جوئیہ[/button]