وحشیوں کا انتظار
جنوبی افریقہ کے معروف ادیب جے ایم کوٹسی(J.M.Coetzee) ناول نگار مترجم اور ماہر لسانیات بھی ہیں۔کوٹسی نے پانچ ناول لکھے جن میں سے دو کو بوکر پرائز دیا گیا۔لیکن ان کو بین الاقوامی شہرت زیر نظر ناول waiting for the Barbarians سے حاصل ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ناول ایک سرحد پر ایک ریتلے علاقے میں اپنی پوری جزئیات کے ساتھ وارد ہوا ہے۔سرحد پر اباد نوآبادی کا سارا انتظام وانصرام ایک مجسریٹ کے ہاتھ میں ہے۔سرحد پر موجود عوام اور فوجیوں کی وردی سے راشن پانی تک سب مجسٹریٹ کے ہاتھ میں خوش اسلوبی سے چل رہاہے۔یہ مجسٹریٹ کچھ نرم دل واقع ہوا ہے جس کی وجہ سے عتاب کا نشانہ بنتا ہے۔ریاست کی طرف سے وقتا فوقتا دو اور جنرل وحشیوں کی سرکوبی کے لئے وہاں مقرر کئے جاتے ہیں جن میں رحم نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی وہ سرحد سے کچھ دور مچھیروں کو پکڑ تے اورقید کر کے طرح طرح کا ظلم توڑتے ہیں۔۔مجسٹریٹ ان کو سمجھانے کی کوشش بھی کرتا ہے کہ یہ وحشی نہیں عام مچھیرے ہیں۔مگر لگتاہے کہ جنرل اس مجسٹریٹ کی ابادی میں مقبولیت سے حسد کرنے لگا ہے ۔۔۔۔۔۔انھی مچھیروں میں ایک لڑکی بھی اپنے باپ کے ساتھ قید میں ہے۔جس کے سامنے اس کے باپ پرظلم کر کے مار دیاجاتاہے اور لڑکی کے پیر توڑدیئے جاتے ہیں اور ایک اوچھے وار سے لڑکی تقریبااندھی بھی ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔پھرجنرل جب وحشیوں کی تلاش میں لشکر لے کر نکل جاتاہے تو مجسٹریٹ اس لڑکی کو اپنے دفتر سے منسلک کمرے میں لے آتا ہے جہاں وہ بیوی بچوں سے دورتیس سال سے رہ رہاہے۔یہاں مجسٹریٹ لڑکی کے بھاری جوتے اتار کر ایک تسلے میں پانی گرم کر کے اس کے پیر دھوتاہے پھر بام سے اس کے ٹخنوں پر دھیرے دھیرے مالش کرتا ہے ۔اور ہر روز کرتا ہے۔مگر عجیب بات ہے لڑکی کو مالش کرتے ہوے وہ ہر بار گہری نیند میں چلا جاتا ہے۔اپنے ہاتھوں سے وہ لڑکی کو نہلاتا بھی ہے۔پھر یونہی برہنہ حالت میں لڑکی کو بازوں می بھر کر بیڈ پر سو جاتاہے۔یہاں بیانیہ نہایت حساس ہے ۔ناول کی یہ کہانی خود مجسٹریٹ بیان کررہا ہے اور اپنے رویے کو سمجھنے کی کوشش میں ہے کہ وہ کیوں دشمن وحشیوں کی لڑکی سے ہمدردی کررہاہے جواس کی زبان تک نہیں جانتی۔جب لڑکی چلنے کے قابل ہوجاتی ہے تو ایک دن مجسٹریٹ کچھ ماتحتوں کے ساتھ'جن کو سفر کا مقصد نہیں بتایا جاتا' اسے اس کے قبیلے کے پاس چھوڑنے نکلتاہے اور بیس دن کا دشوار گزار راستہ طے کرتا ہے کیا کیا صعوبتیں اور بھوک برداشت کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر جنرل واپس آتاہے تو مجسٹریٹ پر دشمن کی لڑکی کے ساتھ ہمدردی 'اپنے پاس رکھنے اور پھر بلااجازت دور کا سفر اختیار کرکے وحشیوں کے پاس جانے کا الزام گاتاہے۔۔۔دھیرے دھیرے مجسٹریٹ کے اختیارات چھین لئے جاتے ہیں ابادی اس سے کترانے لگتی ہے۔پھر قید کر کے تفتیش کے دوران زدوکوب کیاجاتاہے۔۔۔۔۔۔۔۔صاحبو! میں نے چند سطروں میں کہانی بیان کرنے کی کوشش محض تعافی طور پر کی ہے۔مگر سچ یہ ہے جب مجسٹریٹ اپنے شعور کی رو کو بیان کرتا ہے تو ایک ایک صفحے کوسمجھنے میں مجھے پندرہ پندرہ منٹ لگے انسانی نفسیات کے کیاکیا پردے اٹھے اور میں نے کیا کیا لطف اٹھایا۔یہ ناول نوآبادیاتی تسلط اور ظلم وستم کے موضوعات کی کھوج کرنے والا نہایت طاقتور بیانیہ ہے اور جدید فکشن کی بلندیوں کو چھو لیتا ہے۔میرے لئے یہ ناول ناقابل فراموش ہے۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2899690616928119

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔