اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ افسانے

نیکی کر دریا میں ڈال… دو دوست ساحل کنارے سیر ک…


نیکی کر دریا میں ڈال…

دو دوست ساحل کنارے سیر
کے لیۓ نکلے … دوران سیر ان دونوں میں کسی بات میں بحث چل نکلی بحث میں ایک
دوست کو غصہ آیا آگیا اس نےدوسرے دوست کو زور دار تھپڑ رسید کر دیا ، جس دوست کو تھپڑ لگا وہ خاموشی سے چلتا رہا کچھ دور جا کر اس نے ریت پر یہ لکھا … کہ میرے بہترین دوست نے مجھے تھپڑ مارا..
دونوں خاموشی سے آگےچلتے رہے… جس دوست کو تھپڑ لگا تھا اس نے سوچا کہ سمندر میں نہایا جاۓ … اس نےاپنا سامان سندر کنارے رکھا اور نہانے چلا گیا..دوسرا دوست کنارے پر کھڑا رہا..سندر میں وہ زرا گہرے پانی میں چلاگیا.. اچانک ایک زور دار لہر آئی اور وہ دوبنے لگا..
دوسرا دوست جو سمندر کنارے کھڑا تھا ، اس نے فورا اپنے دوست کو بچایا اور خیریت سمندر کنارے لے آیا جب اس نےدوست کی حالت زرا بہتر ہوئی تو وہ اٹھا اور
ہتھوڑی اور لوہے کی کیل سے
ایک بڑے پھتر پر کندہ کر دیا.
کہ آج میرے بہترین دوست نے میری جان بچائی..
جس دوست نےپہلے تھپڑ مارا تھا اور اس کی جان بچائی تھی اس نے پوچھا جب میں نے تمھیں تکلیف دی تو تم نے ریت پر لکھا .. اب پھتر پر کیوں لکھا
ہے ؟؟؟
دوسرے دوست نےجواب دیا کہ جب کوئی آپکو تکلیف پہنچاۓ تو اسےریت پر لکھ جہاں معافی کی آندھیاں اس کو مٹا دیں گی …
اور جب کوئی آپ کےساتھ
اچھائی کرے اسےپھتر پر کندہ کر دیں تاکہ رہتی دنیا تک مثال بن جاۓ !!