پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نیلا پرندہ (چارلز بوکوسکی) منظوم ترجمہ ۔۔۔۔۔۔۔ …

نیلا پرندہ
(چارلز بوکوسکی)
منظوم ترجمہ
۔۔۔۔۔۔۔
مرے دل میں نیلا پرندہ ہے
باہر نکلنے کو بے تاب، لیکن
میں اس کے لیے ہوں بڑا سخت جاں
میں کہتا ہوں اس سے یہیں رہ مقید
میں تجھ پر کسی کی نگاہوں کا سایہ نہیں پڑنے دوں گا

مرے دل میں نیلا پرندہ ہے
باہر نکلنے کو بے تاب، لیکن … More
میں اس پر شرابیں لنڈھاتا ہوں اور
سگرٹوں کا دھواں کھینچتا ہوں
کبھی اس تلک کوئی کسبی نہ پہنچی،
نہ ہی مے فروشوں کو اس کی خبر ہے،
نہ پنسار خانوں کے منشی ہی نیلے پرندے کی موجودگی کی بھنک پا سکے ہیں

مرے دل میں نیلا پرندہ ہے
باہر نکلنے کو بے تاب، لیکن
میں اس کے لیے ہوں بڑا سخت جاں
میں کہتا ہوں اس سے کہ پوشیدہ رہ
کیا تباہی پہ میری تو آمادہ ہے؟
چاہتا ہے مرا فن اکارت رہے؟
مجھ کو یورپ میں اپنی کتابوں کی بکری میں گھاٹے ملے؟

… More

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2993321414231705