نہ میں شکوہ سنج قسمت نہ میں شاکی زمانہ
مجھے غم کے پاس لایا مرا شوق والہانہ
وہی اک جزب صادق وہی اک عزم کامل
جو قفس کی تیلیوں سے بھی بنا لے آشیانہ
…
آج ماہر لسانیات ، محقق ، ادیب ، نقاد اور شاعر فرمان فتح پوری کا یومِ وفات ہے ۔
Aug 03, 2013
ڈاکٹر صاحب کا اصل نام سید دلدار علی اور قلمی نام فرمان فتح پوری ہے۔ ڈاکٹر فرمان فتح پوری 26جنوری 1926ء کو فتح پور ( ہسوہ) میں پیدا ہوئے۔ والد کی وفات کے بعد 1933ء میں سرکاری مدرسہ میں داخل ہوئے۔ یہاں کے بعد 1946ء میں مدرسہ اسلامیہ فتح پور سے درجہ اول میں میٹرک پاس کیا اور ساتویں پوزیشن حاصل کر کے وظیفے کے مستحق قرار پائے۔ 1948 ء میں الہ آباد بورڈ یوپی سے ایف کیا۔ 1950 ء میں آگرہ یونیورسٹی سے بی اے پاس کیا۔
ڈاکٹر فرمان فتح پوری صاحب کی گراں قدر علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو 1985ء میں سول اعزاز’’ ستارہ امتیاز‘‘ سے سرفراز کیا۔
ڈاکٹر فرمان فتح پوری 3۔اگست 2013ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔