نِداؔ فاضلی
اب خوشی ہے، نہ کوئی درد رلانے والا
ہم نے اپنا لِیا، ہر رنگ زمانے والا
ایک بے چہرہ سی امید ہے چہرہ چہرہ!
جس طرف دیکھیے، آنے کو ہے آنے والا
اُس کو رُخصت تو کِیا تھا مُجھے معلُوم نہ تھا
سارا گھر لے گیا، گھر چھوڑ کے جانے والا
دُور کے چاند کو ڈُھونڈو نہ کسی آنچل میں
یہ اُجالا نہیں آنگن میں سمانے والا
اِک مُسافر کے سفر جیسی ہے سب کی دُنیا
کوئی جلدی میں، کوئی دیر سے جانے والا
نِداؔ فاضلی
Now there is happiness, no one can make you cry
We have taken our own, every color of the world
A faceless hope face face!
Wherever you look, it's coming.
I didn't know that I had sent him away
Took the whole house, leaving the house
Don't look for the moon from far away in any veil
This is not the light, it is the one who is in the courtyard.
Everyone's world is like a traveler's journey
Someone in a hurry, someone going late
Nida Fazli

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔