نوح ناروی : (18 ستمبر 1879 – 10 اکتوبر 1962 ) – ایک مشہور کہنہ مشق شاعر، داغ دہلوی کے جانشین تھے۔ ان کی ولادت بھارت کی ریاست اترپردیش ، رائے بریلی ضلع، سلون تحصیل کے بھوانی پور گاؤں میں ہوئی، جو ان کا نانہال تھا۔
شعر و سخن کا شوق میر نجف علی صاحب کی صحبت مکی وجہ سے پیدا ہوا۔ آپ ابتداء میں شرف تلمذانہیں سے کیا کرتے تھے۔ پھر آپ جناب امیر مینائی سے کلام کا اصلاح لیا کرتے تھے۔ جناب جلال لکھنوی سے بھی شرف تلمذ رہا ۔ اور آخر میں فصیح الملک حضرت داغ دہلوی کے شاگرد ہوگئے۔ 1903ء کو حیدرآباد تشریف لے گئے۔
کلاسیکی غزل کی آبیاری کرنے والوں میں نوح ناروی صاحب نام بھی شامل ہے، جنہوں نے نہایت ہی عمدہ اور خوبصورت شعر تخلوق کئے۔
ان کی مشہور غزل جس کو پنکج ادھاس نے گایا اور غزل گائکی دنیامیں اپنا مقام دائم کرلیا۔
آپ جن کے قریب ہوتے ہیں
وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں
جب طبیعت کسی پہ آتی ہے
موت کے دن قریب ہوتے ہیں۔
نوح ناروی بلاشبہ اپنے عہد کے بہت بڑے شاعر تھے۔ جس کا اعتراف جدید نسل بھی بڑے ہی شان سے کرتی ہے۔
داغ دہلوی کی جانشینی[ترمیم]
داغ دہلوی کے انتقال کے بعد ان کی جانشینی کو لے کر کافی جھگڑے تھے۔ بی الآخر یہ طئے پایا کہ جانشینی کسی ایک کو نہیں بلکہ قابل اور مستحق شاگردوں کو جانشین قرار دیتے ہوئے اسناد پیش کئے گئے، جن میں اول نام نوح ناروی کا رہا۔
تصانیف
سفینہ نوح
طوران نوح
اعجاز نوح
شاگرد
آپ کے شاگرد تقریباً چار سو سے زیادہ ہیں۔ جن میں نور ناروی صاحب کے مطابق 40 تا 50 اچھے لکھنے والے تھے۔ اور اکثر میں سے خود صاحب دیوان و صاحب تلامذہ تھے۔
نمونہ کلام
تاریخ کے اوراق میں گُم بیسویں صدی کے ایک بہت اچھے شاعر کا کلام آپ سب کے ذوقِ طبع میں حاضر ہے۔ نوح صاحب بحیثیت شاعر جس مرتبہ کے مستحق تھے ۔
اسیرانِ قفس کو واسطہ کیا ان جھمیلوں سے
چمن میں کب خزاں آئی چمن میں کب بہار آئی
قبروں کے مناظر نے کروٹ نہ کبھی بدلی
اندر وہی آبادی باہر وہی ویرانہ
ہر صداۓ عشق میں اک راز ہے
نالئہ دل غیب کی آواز ہے
وُسعتِ تنظیمِ قدرت دیکھنا
ایک دل میں دو جہاں کا راز ہے
آپ جن کے قریب ہوتے ہیں
وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔