نمازِ شُکر سے پہلے خبر نہیں کرنا
اے میرے دوست! مجھے دربدر نہیں کرنا
کہا نا تھا کہ سرِ شام لَوٹ آنا تم
اندھیری رات میں تنہا سفر نہیں کرنا
ہمارے گھر کے دریچوں پہ رات ٹہری ہے
کہ اِس مکان مں آنا تو گھر نہیں کرنا
جو ہم نے راستہ بدلا تو گھر نہ لوٹیں گے
کہ اب نصیب میں لکّھا ہے گھر نہیں کرنا
( شائستہ مفتی )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔