نعت نبی ﷺ
جس دم خیال ِ خام کو پرواز ِملی ہے
اُس دم مرے دھیان میں بس روشنی ہوئی
لفظوں کی ضو سےمیرا دہن بھی چمک اُٹھا
اُس دم مری زبان میں بس روشنی ہوئی
اک کہکشاں سی خواب کے پہلو میں آگئی
آنکھوں کے درمیان میں بس روشنی ہوئی
میرے نبی کے ورد سے گھر جگمگا اُٹھا
ہر سو مرے مکان میں بس روشنی ہوئی
پھر طالب و طلب کےکوئی درمیاں نہ تھا
دامن کے آسمان میں بس روشنی ہوئی
پانی کی موج موج میں جلنے لگے دئے
موجوں کے بادبان میں بس روشنی ہوئی
جبریل امیں کے ہاتھ میں روشن چراغ تھے
قر آں کے ہر نشان میں بس روشنی ہوئی
ثمینہ گُل

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔