نعتِ رسول مقبول ﷺ – ناز بٹ
"اے صبا اب اڑا مجھ کو سوئے حرم
پھر سے دیکھوں میں شہر ِ رسول ِ اُممﷺ
شہر ِ عظمت کو کھنچنے لگا میرا دل
خوشبو ئے شوق ہو جا مری ہم قدم
میری ہر سانس ہو وقف ِ ذکر ِ نبیﷺ
ہو اسی سے مرے روز و شب کا بھرم
عشق جس دل میں سرکار کا بس گیا
کب رہے پھر بھلا اس میں دنیا کے غم
گنبد ِ سبز کی یاد آئی جہاں
مٹ گئے ہیں وہیں سارے رنج و الم
اے شہہ ِ دوسرا خاتم المُرسلاں
آپ کے دم سے قائم رہے میرا دم
حبس حد سے بڑھا آپ ﷺیاد آ گئے
کُھل کے برسا مرے سر پہ ابر ِ کرم
میری بخشش کا سامان ہو جائے ناز ؔ!
ہو جو مدح ِ نبی ﷺمیں رواں یہ قلم

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔