پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نعتِ رسول مقبول ﷺ – ریحانہ قمر لفظوں میں ان کا نق…

نعتِ رسول مقبول ﷺ – ریحانہ قمر

لفظوں میں ان کا نقشِ کف پا دکھائی دے
نعتِ نبی کہوں تو مدینہ دکھائی دے

ہر دم ہو جس کو رحمتِ عالم تیرا خیال
طوفان میں بھی اُسکو جزیرہ دکھائی دے

نعتِ نبی کے ساتھ میں پڑھتی رہوں درود
مجھ کو یہی نجات کا رستہ دکھائی دے

دے میری آنکھ کو بھی بصارت میرے خدا
جو شخص اُن کا ہو وہی اُن کا دکھائی دے

ساری نہیں یہ حُسن محمد کی روشنی
سورج تو اُن کا نقشِ کفِ پا دکھائی دے

دریا پہ چل کے جاؤں گی ارضِ حجاز تک
مجھ کو تو پانیوں پہ بھی رستہ دکھائی دے

پھر وقت ہو گیا ہے اذانِ بلال کا
صحرائے زندگی مجھے سُونا دکھائے دے

سوچوں تمام دن درِ اقدس کو میں قمرؔ
آتے ہی نیند گنبدِ خضریٰ دکھائی دے