نعتِ رسولِ مقبول ﷺ – بلقیس خان ِاس طرف آپ ﷺ کی بس…
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ – بلقیس خان
ِاس طرف آپ ﷺ کی بس ایک نظر ہو جائے
دل ِمرا، میرے شہاﷺ َِطیبہ نگر ہو جائے
میں مُحَمًدﷺ کی غلامی میں رہوں مِدحِ کناں
آرزُو ہے کہ یونہی عُمر بسر ہو جائے
سبز ﮔُﻨﺒﺪِ کا کروں میں بھی کبھی نظارا
اے ُخدا ! میری دعا میں بھی اثر ہو جائے
مِیرا ایماں ہے میرے حال سے واقف ہیں حضورﷺ
میں ِادھر تڑپوں اُدھر اُنﷺ کو خبر ہو جائے
َیا نبی ﷺ کر دیں عطا شہرِ َمدِینہَ کی شبیں
یَا نبی ﷺ اب شبِ ہستی کی سحر ہو جائے