پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نظیرؔ اکبرالہ آبادی مُکھڑے کو تِرے دیکھ کے رشکِ گ…

نظیرؔ اکبرالہ آبادی

مُکھڑے کو تِرے دیکھ کے رشکِ گُلِ لالا
پُھولے ہے پڑا دِل میں تِرا چاہنے والا

عالَم کے چَمن ساز نے یہ سرو کیا واہ
خُوبی کی گُلستاں میں عَجب شان سے بالا

سب تن کو تِرے دیکھ یہی کہتے ہیں اے گُل
اللہ نے، کِس نُور کا یہ عطر نکالا

مہتاب بھی مُنھ رشک سے بالے میں چُھپاوے
دیکھے اگر اِک دَم تِرے مُکھڑے کا اُجالا

دُنیا میں، جسے کہتے ہیں سب مِل کے پَرِستاں!
واں بھی تِرے عالَم نے بڑا شور ہے ڈالا

دِل طَورِ تغافل سے جُوں ہی گرنے پر آیا !
جھپ اُس کو تِری طرزِ تبسّم نے سنبھالا

مُشتاق نظیرؔ اِک نگہِ لُطف کا ہے یاں
اُس کو بھی پِلاوے کبھی اِس مے کا پیالا

نظیرؔ اکبرالہ آبادی