پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نظم : وہ راہ جو نہیں چُنی گئی ۔ شاعر : روبرٹ ف…

نظم : وہ راہ جو نہیں چُنی گئی ۔

شاعر : روبرٹ فروسٹ
مترجم : ثمرۃالزۤہرا
پیلے درختوں میں دوشاخہ سڑک
اور دونوں پر ایک ساتھ سفر کرنا ممکن نہیں
میں مسافر ، کافی دیر تک کھڑا رہا
اور ایک کی طرف نیچے دیکھا ،جتنی دور تک دیکھ سکا
وہاں تک جہاں تک وہ درختوں کے نیچے مڑ گئی
پھر دوسری کی طرف دیکھا جو پہلی ہی کی طرح خوبصورت تھی
اور شاید پہلی سے زیادہ بہتر ہونے کا دعویٰ رکھتی تھی
کیونکہ وہ گھاس سے ڈھکی ہوئی اور کم استعمال شدہ تھی
مگر اس سے گزرنے پر پتہ چلا
حقیقیت میں تو دونوں ہی ایک جیسی استعمال ہوئی ہیں
اور اُس صبح دونوں ایک جیسی دکھائی دیتی تھیں
اور اُن پرگرے پتوں کو کسی کے قدموں نے نہیں چھوا تھا
میں نے پہلی والی کو کسی اور دن لیے رکھ دیا
یہ جانتے ہوئے بھی کہ راستے مزید راستوں کی طرف لے جاتے ہیں۔
مجھےیقین نہیں تھا کہ میں کبھی واپس لوٹ سکوں گا
آہ! مجھے ایک دن یہ سب کو بتانا ہی ہوگا
کہیں نہ کہیں بہت مدۤت کےبعد
ایک دوراہے پر درختوں کے درمیان
میں نے وہ روش چنی جو عام نہیں تھی
اور یہی تمام تر فرق کی وجہ بنی

تجزیہ :

زندگی , خاص و عام ہر شخص کوکبھی نہ کبھی ایسے دوراہے ہرلا کر ضرور کھڑا کرتی ہے جہاں کوئی ایک فیصلہ کرنا دنیا کا سب سے دشوار کام ہوتا ہے. تب ایک کشمکش دل و دماغ میں جنم لیتی ہے ۔جو سامنے نظر آنے والے انتخابات کو دلائل کی کسوٹی پر پرکھتی ہے اور ہم ان کے درمیان پائے جانے والے نفع و نقصان کا جائزہ لیتے ہیں ۔ کیونکہ ہم حال میں رہ کر زیادہ دور تک مستقبل کا ںطارہ نہیں کرسکتے لہذا ان سے لاعلم رہتے ہیں۔اور بظاہر ایک جیسی خصوصیات رکھنے والےآختیارات میں سے ایک کا انتخاب کر لیتے ہیں۔ جبکہ ہمارا دماغ دوسرے میں بھی اٹکا ہوتا ہے ، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایک فیصلہ لینے کے بعد ہم اتنی دور نکل آئیں گے کہ واپسی ممکن نہیں ہوگی۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ چاہے ہم کامیاب ہوں یا ناکام مدتوں بعد ایک ایسا وقت آئے گا جب ہمیں اپنے کئے گئے فیصلوں کی وجہ ، لوگوں کے سامنے پیش کرنا ہوگی ۔ اور یہ وہ وقت ہوگا جب ہم یہ کہیں گے کہ ہماری ناکامی یا کامیابی کی وجہ دراصل یہ تھی کہ ہم نے وہ روش اختیار کی جو عام نہیں تھی۔ جبکہ در حقیقت یہ جھوٹ ہوگا کیونک انتخاب کے لمحۓ میں ہمیں آنے والے وقت کا ادراک ہی نہیں تھا اور بظاہردونوں انتخاب ایک جیسے تھے ۔

متن:

The Road Not Taken
Two roads diverged in a yellow wood,
And sorry I could not travel both
And be one traveler, long I stood
And looked down one as far as I could
To where it bent in the undergrowth;
Then took the other, as just as fair,
And having perhaps the better claim,
Because it was grassy and wanted wear;
Though as for that the passing there
Had worn them really about the same,
And both that morning equally lay
In leaves no step had trodden black.
Oh, I kept the first for another day!
Yet knowing how way leads on to way,
I doubted if I should ever come back.
I shall be telling this with a sigh
Somewhere ages and ages hence:
Two roads diverged in a wood, and I—
I took the one less traveled by,
And that has made all the difference.

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2776967762533739