نصیر کوٹی کی وفات
December 22, 2016
مرّیخ و ماہتاب نہیں چاہیئے مجھے
تم آسماں طلب ہو زمیں چاہیئے مجھے
پھرتا ہوں کب سے گھر کا اثاثہ لیے ہوئے
ملتا نہیں ہے جیسا امیں چاہیئے مجھے
قصرِ بسیط دل کی طلب ہے ہوا کرے
میں جانتا ہوں کتی زمیں چاہیئے مجھے
جس پر کسی کا طنز نہ تضحیک ہو گراں
ایسی شکن سے پاک جبیں چاہیئے مجھے
غارت گرِ چمن یہ تلافی کی شرط ہے
جو شاخ جس جگہ تھی وہیں چاہیئے مجھے
جس سے مری انا پہ لگے ضرب اے نصیر
ایسا بھی الت۔فات نہیں چاہیئے مجھے
بے خوف و بے ہراس ہراک گام پر نصیر
تعمیلِ حکمِ سرورِ دیں چاہیئے مجھے
نصیر کوٹی
’’ نصیراللہ خاں نصیر کوٹی ‘‘
( لذّتِ آزار )
……
معروف بزرگ شاعر نصیر کوٹی طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ نصیر کوٹی نامور شاعر بہار کوٹی کے شاگرد تھے۔ مرحوم بھارت کے ضلع فتح پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے شعری مجموعوں میں ’’لذت آزار، انتخاب،’’ نعتیہ شعری مجموعہ ’’سیل تجلی‘‘ شائع ہوچکے ہیں۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔