پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

" نذرانہ " تم پریشان نہ ہو، بابِ کرم وا…

" نذرانہ "

تم پریشان نہ ہو، بابِ کرم وا نہ کرو
اور کچھ دیر پکاروں گا چلا جاؤں گا
اسی کُوچے میں جہاں چاند اُگا کرتے ہیں
شبِ تاریک گزاروں گا، چلا جاؤں گا

راستہ بھول گیا، یا یہی منزل ہے مری
کوئی لایا ہے کہ خود آیا ہوں معلوم نہیں
کہتے ہیں حُسن کی نظریں بھی حسیں ہوتی ہیں
میں بھی کچھ لایا ہوں، کیا لایا ہوں معلوم نہیں

یوں تو جو کچھ تھا مرے پاس میں سب بیچ آیا
کہیں انعام ملا، اور کہیں قیمت بھی نہیں
کچھ تمہارے لئے آنکھوں میں چھپا رکھا ہے
دیکھ لو، اور نہ دیکھو تو شکایت بھی نہیں

ایک تو اتنی حسیں!! دوسرے یہ آرائش
جو نظر پڑتی ہے چہرے پہ ٹھہر جاتی ہے
مسکرا دیتی ہو رسمًا بھی اگر محفل میں
اک دھنک ٹوٹ کے سینوں میں بکھر جاتی ہے

گرم بوسوں سے تراشا ہوا نازک پیکر
جس کی اک آنچ سے ہر روح پگھل جاتی ہے
میں نے سوچا ہے کہ سب سوچتے ہوں گے شاید
پیاس اس طرح بھی کیا سانچے میں ڈھل جاتی ہے

کیا کمی ہے جو کرو گی مرا نذرانہ قبول
چاہنے والے بہت، چاہ کے افسانے بہت
ایک ہی رات سہی، گرمئ ہنگامۂ عشق
ایک ہی رات میں جل مرتے ہیں پروانے بہت

پھر بھی اک رات میں سو طرح کے موڑ آتے ہیں
کاش تم کو کبھی تنہائی کا احساس نہ ہو
کاش ایسا نہ ہو گھیرے رہے دنیا تم کو
اور اس طرح کہ جس طرح کوئی پاس نہ ہو

آج کی رات جو میری ہی طرح تنہا ہے
میں کسی طرح گزاروں گا، چلا جاؤں گا
تم پریشان نہ ہو، بابِ کرم وا نہ کرو
اور کچھ دیر پکاروں گا، چلا جاؤں گا

(کیفی اعظمی)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

′′ Present ′′

Don't worry, don't be blessed
And I will call you for a while, I will go away.
In the same street where the moon grows
I will spend the dark night, I will go away

Did you forget the way, or is this my destination?
I don't know if someone brought me or I came myself
It is said that the eyes of beauty are also beautiful.
I have also brought something, don't know what I have brought

I sold everything that I had
Got a prize somewhere, and nowhere a price
Something is hidden for you in my eyes
See, and if you don't see, you won't complain

One is so beautiful!! the other is this decoration
The sight that is seen stays on the face
Even if you smile in the gathering, you smile
A rainbow breaks and scatters in the hearts.

Delicate packer carved with hot kisses
Whose one touch melts every soul
I thought everyone might think
Does thirst go into the template like this?

What's the lack, if you will accept my present?
Lots of lovers, many stories of love
Even if it's just one night, the heat of love
Many moths burn in the same night

Even then there are hundred types of twists in one night
I wish you never feel lonely
I wish the world doesn't surround you like this
And just like that no one is near

Tonight who is lonely like me
I'll spend it somehow, I'll be gone
Don't worry, don't be blessed
And I'll call for a while, I'll go away

(Kaifi Azmi)

Marsal :-: Abul Hasan Ali Nadvi

Translated