" ناولوں میں ایک حقیقی یا تصوراتی مرکز ہوتا ہے جو انہیں دیگر اصنافِ ادب جیسا کے مہم جوئی کے قصے یا رزمیہ نظموں سے الگ کرتا ہے۔۔۔ ناول ہمیں چھوٹی چھوٹی مشاہداتی تفصیلات کیساتھ لیکر چلتے ہیں اور آہستہ آہستہ اُس ملفوف سچائی کی طرف لے جاتے ہیں جس کا ناول وعدہ کرتے ہیں۔۔۔
چلیں ہم آسانی کے لئے ان مشاہدات کو حسّی تجربہ (sensory experience) کہہ لیتے ہیں۔۔۔ مثلاً جب ہم کوئی کھڑکی کھولتے ہیں، کافی کی چسکی لیتے ہیں، اونچی سیڑھیاں چڑھتے ہیں، ہجوم میں محو ہو جاتے ہیں، ٹریفک کے اژدہام میں پھنس جاتے ہیں، دروازے میں انگلی دے بیٹھتے ہیں، چشمہ گم جاتا ہے، سردی میں ٹھٹھرتے ہیں، پہاڑ پر چڑھتے ہیں، موسمِ گرما کے روزِ اوّل تیراکی کرتے ہیں، کسی خوبصورت خاتون سے ملتے ہیں، ایسی ختائی کھاتے ہیں جو بچپن سے اب تک دوبارہ نہیں کھائی، ریل گاڑی میں کھڑکی سے باہر دیکھتے ہیں، ایسا پھول سونگھتے ہیں جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اپنے ماں باپ سے ناراض ہو جاتے ہیں، بوسے کا تبادلہ کرتے ہیں، پہلی بار سمندر کا نظارہ کرتے ہیں، کسی سے حسد محسوس کرتے ہیں، ٹھنڈے پانی کا گلاس پیتے ہیں، تو ان میں سے ہر ایک احساس کا اچھوتا پن اور پھر جب یہ احساس ہمارے ذاتی تجربات سے گھل مل جاتا ہے تو یہ ناول کو سمجھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کی بنیاد فراہم کر دیتا ہے۔۔۔۔"
••••••••
حوالہ : The Naive and the Sentimental Novelist
مصنف : اورحان پامک
ترجمہ : زبیر فیصل عباسی
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2868679720029209

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔