نامور سائنسدان، ماہرِ تعلیم اور دانشور ڈاکٹر رضی الدین صدیقی کی وفات
January 02, 1998
محمد رضی الدین صدیقی 7 اپریل 1905 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے ۔ ان کا گھرانہ قاضیوں اور منصفوں کا سے تعلق رکھتا تھا ۔ عربی ، فارسی اور دیگر مشرقی علوم پہلے گھر پر، پھر دارالعلوم میں پڑھے۔ پھر انہوں نے حیدرآباد دکن کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ اس زمانے میں اعلیٰ تعلیم بھی اردو زبان میں ہی دی جاتی تھی اور اس کے لئے خاص طور پر اردو میں کتابیں او ر درسی لٹریچر تیار کیا جاتا تھا۔
پی ایچ ڈی کے بعد ہائزن برگ کے ہی مشورے پر رضی الدین صدیقی پیرس چلے گئے اور وہاں فرانس میں انہوں نے نہ صرف تحقیقی مقالے لکھے بلکہ فرانس کے ممتاز جرنلز میں ان کے مضامین شائع ہوئے ۔ 1931 میں وہ حیدرآباد دکن آگئے اور عثمانیہ یونیورسٹی میں ریاضی پڑھانے لگے۔
ڈاکٹر رضی الدین صدیقی علامہ اقبال کے کلام کے اسکالر بھی تھے۔ 1974 میں انہوں نے ‘ اقبال کے تصورِ زمان و مکان’ ایک کتاب مرتب کی جسے بزمِ اقبال نے شائع کیا۔
ایک عظیم سائنسدان اور استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر رضی الدین صدیقی عربی ، فارسی، جرمن اور فرنچ زبانوں کے ماہر بھی تھے۔ انگریزی کلاسک کا بڑا حصہ ان کے زیرِ مطالعہ تھا۔ ساتھ ہی وہ غالب، اقبال ، حافظ اور شیرازی کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔
1960 میں انہیں سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنادیا گیا اور انہوں نے اس کا معیار بلند کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔ 1964 میں صدر ایوب خان نے انہیں اسلام آباد میں مجوزہ ایک نئی یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنایا جو آج قائدِ اعظم یونیورسٹی کے نام سے مشہور ہے۔
1960 میں انہیں ستارہ امتیاز دیا گیا اور 1981 میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔ انیس سو باسٹھ میں جرمنی میں انہیں گرانڈ کراس آف دی آرڈر آف میرٹ سے نوازا گیا۔
دو جنوری ، 1998 کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔