ناشادؔ کان پوری کا یومِ پیدائش
28 April 1908
نام سریدھر پرشاد نگم اور تخلص ناشادؔ تھا۔ 28؍اپریل 1908ء کو انبالہ میں پیدا ہوئے، جہاں ان کے والد ان دنوں تعینات تھے۔ ترقی کرکے ڈپٹی کلکٹر کے عہدے پر پہنچ کر سبکدوش ہوئے۔ ان کی پرورش ادبی اور شاعرانہ ماحول میں ہوئی تھی۔ شروع میں انہوں نے گنگادھر ناتھ فرحتؔ کان پوری کو کلام دکھایا۔ پھر انہیں کے مشورے پر جگرؔ بریلوی کے شاگرد ہوئے۔
ناشادؔ کان پوری 05؍دسمبر 1970ء کو کان پور میں انتقال کر گئے۔
منتخب اشعار
..
جی میں جو آئے تم وہی کرنا
بات سننے میں کیا برائی ہے
———-
وہی ہوتی ہے بات کہنے کی
لب تک آ کے جو بات رک جائے
———-
تذکرہ تھا گردش ایّام کا
آپ کیوں تیور بدل کر رہ گئے
———-
وقت کی خوبیاں معاذ ﷲ
ہمیں بھی اپنے نظر نہیں آئے
———-
جانے آج کیا ہونے والا ہے
دل دھڑکتا ہے کیوں خدا جانے
———-
بہت جی چاہتا ہے دیکھنے کو
بہت دن سے تمہیں دیکھا نہیں ہے
———-
تم سچے، لو میں ہی جھوٹا
کون بڑھائے تم سے بات
…………………………
