پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نازنین بیگم ناز December 25, 1925 ….. سدا بہار …

نازنین بیگم ناز
December 25, 1925

…..
سدا بہار ہو تم اور میری قسمت ہو
کوئی بہار نہ تھی اس بہار سے پہلے
…..
مٹا مٹا سا تصور ہے ناز ماضی کا
حیات نو ہے اب اس عمر رائیگاں سے گریز
….
قسم خدا کی یہ وارفتگی نہ تھی مجھ میں
کسی کے عشق سلیقہ شعار سے پہلے
….
خلوت ناز میں کچھ اور ہی رونق ہوتی
کوئی خلوت میں اگر انجمن آرا ہوتا
….
نظر جب سے کسی کی مہرباں معلوم ہوتی ہے
یہ دنیا گلستاں در گلستاں معلوم ہوتی ہے

سزا ہر جرم کی منظور ہے مجھ کو مگر یہ کیا
کہ ہر لغزش پہ فطرت ہم زباں معلوم ہوتی ہے

وہاں اپنا سفینہ لے چلی ہوں میں ڈبونے کو
جہاں ہر موج بحر بیکراں معلوم ہوتی ہے

گئے وہ دن کی لطف آتا تھا کانٹوں سے الجھنے میں
ہنسی بھی اب تو پھولوں کی گراں معلوم ہوتی ہے

یہ کس جنت میں لے آیا ہے پیمان وفا دل کو
کہ ہر صورت یہاں آرام جاں معلوم ہوتی ہے

جو گزری ہے کسی کے ساتھ اس عمر دو روزہ میں
وہ ساعت ناز عمر جاوداں معلوم ہوتی ہے
..
آبائی وطن شاہجہانپور۔ پیدائش قصبہ حسن پور ضلع مراد آباد۔ یوپی میں 25 دسمبر 1925 ؁ء میں ہوئی۔ والد محمد الطاف علی خاں ریاست محمود آباد میں تحصیلدار تھے۔
اردو فارسی کی تعلیم اپنے نانا محمد اسدؔ خاں مرحوم سے پائی۔ مرحوم اردو فارسی، عربی اور انگریزی کے بڑے عالم و فاضل تھے۔ شروع میں نانا ہی کو کلام دکھایا۔ بعد میں جب پختگی آگئی تو نثر کی طرف راغب ہوئیں اور مضمون نگاری و افسانہ نگاری شروع کی۔ 1943 ؁ء میں محمد تقی خاں سے شادی کے بعد گھریلو زندگی کی ذمہ داری کی وجہ سے شاعری ترک ہوگئی تقسیم کے بعد پاکستان آگئیں اور شاہجہاں پور چھوٹ گیا۔


Comments

One response to “نازنین بیگم ناز December 25, 1925 ….. سدا بہار …”

جواب دیں