پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

میں خاک لایُ ہوں ولیوں کے در سے کوزیگر کسی بھی صور…

میں خاک لایُ ہوں ولیوں کے در سے کوزیگر
کسی بھی صورت اقدس میں ڈھال دے مجھ کو
…..
تارا اقبال کا یومِ پیدائش
April 24

مجھ کو کرنی پڑی پھر اپنے لہو سے تکمیل
اس کی تصویر میں اک رنگ حنایُ کم تھا
…
یہ وحشت یونہی بے معنی نہیں ہے
کہ ساتھ اس کی نگہبانی نہیں ہے
اسے چاہا تھا جس شدت سے تو نے
وہ بچھڑا ہے تو حیرانی نہیں ہے
سمندر ہے میری پلکوں کے نیچے
وہ کہتا ہے یہاں پانی نہیں ہے
میری وحشت سے ہے آ باد صحرا
میری راہوں میں ویرانی نہیں ہے
قیامت آ ئ تھی چہرہ بدل کر
مکمل تو نے پہچانی نہیں ہے
مسلسل پڑھ رہی ہوں زیست تجھ کو
فقط اوراق گردانی نہیں. ہے
تیری یادیں میرا رخت سفر ہیں
سفر میں اب پریشانی نہیں ہے
سنبھل کر خرچ کر آ نکھوں سے, تارا,
سفر لمبا ہے اور پانی نہیں ہے…
…..
نام : تارا اقبال (فریدہ خاتون)
یوم پیدائشی… 24 اپریل
مقام سکونت.. راےُ بریلی (اتر پردیش)
تعلیم.:- ایم. اے. ,اردو اور ہندی میں
پیشہ… درس وتدریس
مجموعہ کلام.. زیر اشاعت
ذوق جنوں… شاعری