✦ منتخب نظمیں
میرے کپڑوں میں ٹنگا ہے
تیرا خوش رنگ لباس!
گھر …
از admin • 29 فروری 2024ء
میرے کپڑوں میں ٹنگا ہے
تیرا خوش رنگ لباس!
گھر پہ دھوتا ہوں ہر بار اسے اور سکھا کے پھر سے
اپنے ہاتھوں سے اسے استری کرتا ہوں مگر
استری کرنے سے جاتی نہیں شکنیں اس کی
اور دھونے سے گلے شکوؤں کے چکتے نہیں مٹتے!
زندگی کس قدر آساں ہوتی
رشتے گر ہوتے لباس
اور بدل لیتے قمیضوں کی طرح!
گلزار
