پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

میرے بستر سے اُتر دُکھ میرے آج اعصاب شکستہ ہیں می…

میرے بستر سے اُتر
دُکھ میرے
آج اعصاب شکستہ ہیں میرے
نیند بھی ضد پر اتر آئی ہے
میں جو ہر رات ترے پہلو میں
ایک کروٹ پہ پڑا رہتا ہوں
آج آسُودہ بدن ہونے دے
دیکھ!
مجھے
سُونے دے..