میرے افق
(اپنے محبوب کے نام بہت محبت سے)
شاعرہ: الیسیا منجریز رمیریز (امریکہ)
مترجم: محمد ازرم
میں تم میں یوں سمو جانا چاہتی ہوں
جیسے مجھے تم میں
سب مل جائے
سارے کے سارے سات آسمان
ایسے جیسے موت اور لافانیت ہم آہنگ ہوتی ہے
ایسے جیسے سُر اور ساز ملتے ہیں
خاموشی سے محسوس کرنا چاہتی ہوں
میں تمہاری روح میں سمو جانا چاہتی ہوں
تمہارے سینے کی تپش میں
ان بوسوں کی شدت میں
جس سے وہ سمندر بھی خشک ہو جائے
جو اس کائنات کو
اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہے
کیوں کہ صرف تم ہی
میرا افق ہو
اور میں
تمہاری منزل۔
MY HORIZON
©Alicia Minjarez Ramírez
To: My dear angel… with all my love.
I want to lay in you…
As if in you
I could possess
All the seven skies!
As if in you,
Gloom and eternity
Were bringing together
The unison of the zephyr,
Inhaling you silently.
I want to lay in you…
On the warm sand
Of your chest;
In the kiss that fuses
The sea
With the universe
Between its hands.
Because only you
Are my horizon!
And I will be
Your destination.
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2121560088074513

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔