پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

*میری ذات اور اللہ کی باتیں* قرآن ایک Instant شفا…

*میری ذات اور اللہ کی باتیں*♥️

قرآن ایک Instant شفا ہے یہ ہمیں heal کرتا ہے اصل تبدیلی تو قرآن سے آتی ہے، یہ قرآن ہی ہے جو دلوں کو بدل دیتا ہے ، جو رویوں کو بدل دیتا ہے ؛ جو شخصیت کو بدل دیتا ہے ، یہ قرآن ہی تو ہے جو زندگیوں کو بدل دیتا ہے ، بیشک اللّٰہ تعالٰی کے ذکر میں سکون ہے ..اللہ نے فرمایا ہے قرآن رحمت بھی ہے اور شفا بھی .. یہ ہماری نفسیاتی مساٸل بھی دور کرتا ہے یہ ہمارے دل کو heal کرتا ہے اس کی دوستی دنیا و آخرت کی کامیای ہے ..جب جب ہم ڈپریشن anxiety کا شکار ہوتے ہیں تو یہ ہمیں protect کرتا ہے یہ ہمیں way of life دکھاتا ہے قرآن اپنے پڑھنے والے کو کبھی دھوکا نہیں دیتا .. یہ کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا اور یہ رب سے جوڑ دیتا ہے قرآن کی محبت کے بغیر اس سے connect ہوۓ بغیر اللہ تک پہنچنا ممکن ہی نہیں ہے یو قرآن ہی ہے جو قیامت والے دن بھی دوستی نبھاۓ گا یہ اپنے چاہنے والوں کے لیے جہنم سے نجات کا سبب بنے گا قرآن کی بات تصدیق شدہ ہے اس میں شک ہی نہیں ہے قرآن کے بیچ بونے والے اور اس کے تابعدار اللہ تک پہنچ جاتے ہیں اللہ تک پہنچنے کے لیے یہ رہبر کا کام کرتا ہے ..
قرآن سمجھنے کی توفیق ہر دور میں ہر کسی کے پاس نہیں ہوتی ہم سب کے لیےtime نکال لیتے ہیں ایک قرآن کے لیے وقت کی قلت کیوں ہوجاتی ہے ؟ ذکر میں نہیں رہو گے تو فکر میں رہوگے وہ خوش نصیب ہیں جنہیں قرآن مل رہا ہے جس کے پاس ابھی وقت ہے کہ اسے تھام لیں دوستی کرلیں
*قرآن کی ناشکری اللہ کی تمام نعمتوں کی ناشکری کے برابر ہے کیونکہ یہ کلام اللہ ہے*
ہم کس غرور میں ہیں ہمیں کیا لگتا ہے قرآن کو ہماری ضرورت ہے ؟ ہر گز نہیں .. ہمیں قرآن کی ضرورت ہے اور جو اسکی قدر نہیں کرتا اس کو بے قدری کی سزا اس سے دوری کی صورت میں ملتی ہے۔۔ قرآن سے دوستی کا ہاتھ بڑھاٸیں کیونکہ یہ بہترین دوست ہے
Reminder: You never choose QURAN .QURAN chooses you .
نصیحت میرے لیے
یاد دہانی سب کے لیے ✨