"میرا نام گریس ہے۔
میں نہ نرس ہوں، نہ ٹیچر۔
بس ایک عام سی عورت ہوں… جس نے چالیس سال ایک ڈینٹسٹ کے کلینک میں کام کیا۔
فرش صاف کیے، کاؤنٹر پونچھے… اور لوگوں کو دانتوں کے ڈاکٹر سے ڈرتے دیکھا۔”
پچھلے سال سردیوں میں، میں نے ایک چھوٹی سی چیز نوٹ کرنا شروع کی… مگر وہ چیز اندر تک چبھ گئی۔
ہر منگل، جب آخری مریض چلا جاتا، میں examination rooms صاف کرتی۔
اور کچرے کے ڈبے میں… ایک چھوٹا سا نیلا ٹوتھ برش ہوتا۔
نیا۔
برینڈ نیو پیکٹ میں۔
صرف ایک بار استعمال کیا ہوا… اور پھینکا ہوا۔
پہلے ہفتے تین بار دیکھا۔
پھر پانچ۔
پھر تقریباً ہر روز۔
میں نے ڈاکٹر ایونز سے پوچھا:
"لوگ برش کیوں پھینک دیتے ہیں؟”
وہ تھوڑا رکے… پھر آہستہ بولے:
"ہم ہر مریض کو ایک برش دیتے ہیں…
لیکن کچھ لوگ… بے گھر ہوتے ہیں۔
یا ڈرتے ہیں۔
انہیں استعمال کرنا نہیں آتا…
یا شاید… وہ شرمندہ ہوتے ہیں۔”
اس رات مجھے نیند نہیں آئی۔
مجھے اپنے پوتے پوتیوں کا خیال آیا…
جنہیں میں نے صرف برش نہ کرنے پر ڈانٹا تھا۔
اور یہاں… میں خود برش کچرے میں پھینک رہی تھی۔
اسی رات میں نے ایک چھوٹا سا راز شروع کیا۔
میں نے ہر unused برش سنبھالنا شروع کیا۔
انہیں ایک جوتوں کے ڈبے میں رکھتی گئی۔
پھر میں نے اپنی پرانی دوست بیٹی کو فون کیا، جو شہر میں ایک food kitchen چلاتی تھی۔
"بیٹی…” میں نے آہستہ کہا،
"میرے پاس کچھ چھوٹا ہے… مگر شاید کسی کے لیے بہت بڑا ہو۔”
اگلی صبح، میں وہاں گئی۔
کھانا دینے نہیں…
صرف ٹوتھ برش دینے۔
بیٹی کی آنکھیں پھیل گئیں۔
"گریس… تمہیں اندازہ نہیں، تم نے کیا کر دیا۔”
پتہ چلا… وہاں آنے والے ہر پانچ میں سے تین لوگوں کے دانت خراب تھے۔
نہ ٹوتھ پیسٹ… نہ برش…
اور نہ ہی وہ عزت… جو ایک مسکراہٹ دیتی ہے۔
میں نے وہیں رکنا نہیں تھا۔
میں نے ڈاکٹر سے مزید برش مانگے۔
انہوں نے 100 دیے… پھر 200۔
میں نے اپنی پنشن سے ٹوتھ پیسٹ خریدی۔
چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنائے:
ایک برش، ایک پیسٹ… اور ایک چھوٹا سا نوٹ۔
"آپ کی مسکراہٹ اہم ہے۔
اسے صاف رکھیں۔
آپ اہم ہیں۔”
پہلے ہفتے، میں نے 12 پیکٹ بانٹے۔
ایک آدمی نے کانپتے ہاتھوں سے اسے اپنے کوٹ میں رکھا اور بولا:
"دو سال سے برش نہیں کیا…
شکریہ… مجھے دیکھنے کے لیے۔”
اور پھر… کچھ بدل گیا۔
ایک نوجوان نرس نے مجھے دیکھا۔
اگلے دن وہ 50 برش لے آئی۔
ایک حجام نے 30 دیے۔
یہاں تک کہ ڈاکٹر نے بھی ہر مریض کو کہنا شروع کر دیا:
"ایک اپنے لیے لیں… ایک کسی اور کو دے دیں۔”
آج، 18 مہینے بعد…
میں صرف برش نہیں بانٹتی۔
میں سکھاتی ہوں۔
ہر جمعرات، میں kitchen کی میز پر بیٹھتی ہوں…
لوگوں کو برش کرنا سکھاتی ہوں…
دھاگے سے floss کرنا…
درد کے بغیر مسکرانا۔
بچے آتے ہیں۔
بوڑھے مرد روتے ہیں۔
ایک عورت… جو دس سال سے بے گھر تھی…
پہلی بار صاف دانتوں کے ساتھ آئینے میں خود کو دیکھ کر ہنس پڑی۔
پچھلے ہفتے، ایک عورت میرے پاس آئی۔
اس نے ایک بیگ دیا۔
اندر… ایک ٹوتھ برش تھا۔
اس نے مسکرا کر کہا:
"مجھے نوکری مل گئی ہے…
اب میں یہ آگے دے رہی ہوں۔”
اسی لمحے مجھے سمجھ آیا…
مہربانی دنیا بدلنے کا نام نہیں۔
یہ ایک وقت میں ایک مسکراہٹ بچانے کا نام ہے۔
یہ اس چھوٹی چیز کو پہچاننے کا نام ہے…
جسے دنیا فضول سمجھ کر پھینک دیتی ہے…
مگر کسی کے لیے…
وہی اس کی عزت ہوتی ہے۔
اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں…
تو آج کسی کی مسکراہٹ دیکھیں…
اور بس اتنا کہیں:
"آپ اہم ہیں۔”
شاید… یہی طریقہ ہے دنیا کو صاف کرنے کا۔ ✨