پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

میدانوں کے موسمشاعر: آغا شاہد علی (امریکہ/بھارت)مت…

میدانوں کے موسم

شاعر: آغا شاہد علی (امریکہ/بھارت)
مترجم: انعام ندیم (کراچی)
کشمیر میں
جہاں سال بھر میں چار واضح موسم ہوتے ہیں
میری ماں اپنے بچپن کی باتیں کیاکرتی تھیں
لکھنؤ کے میدانی علاقوں کی
اور اُس موسم کی بھی
جس کو مون سون کہتے ہیں
جب کرشن کی بانسری جمنا کے کنارے سنائی دیتی
وہ بنارس کی ٹھمری گائیکاؤں کے
پرانے ریکارڈ بجایا کرتیں تھیں
سدھیشوری اور رسولن
ان کی آوازوں میں آرزوئیں مچلتیں
جب بادل گھر آتے تھے
اُس ان دیکھے نیلے بھگوان کے لیے
جدائی ناممکن ہوجاتی ہے
جب برسات ہورہی ہو
ہر گیت یہی کہتا
جب بچے گلیوں میں دوڑتے
جھلساتی گرمیوں میں بھیگتے ہوئے
چاہنے والوں کے درمیان
پیغامات کا تبادلہ ہوتا
ہیر اور رانجھا اور دوسری داستانیں
اُن کا عشقِ ممنوع
ساری رات خوشبو کی طرح سلگتے
جواب کا انتظار ہوتا
میری ماں ہیر کے نوحے گنگناتیں
لیکن انھوں نے مجھے کبھی نہیں بتایا
کہ کیا انھوں نے بھی کبھی
چنبیلی کی خوشبو والی اگربتیاں جلائیں
جو ختم ہوتے ہوتے
راکھ کی چھوٹی چھوٹی چوٹیاں بناتی چلی جاتی ہیں
میں تصوّر کیا کرتا
ہر چوٹی مرطوب ہوا پر جھکی ہوئی ہے
وہ بس اتنا کہتیں
مون سون
پہاڑوں کو پھاند کر
کبھی کشمیر نہیں آتا۔
The Seasons of the Plains
By Agha Shahid Ali
In Kashmir where the year
has four clear seasons, my mother
spoke of her childhood
in the plains of Lucknow, and
of that season in itself,
the monsoon, when Krishna’s
flute is heard on the shores
of the Jamuna. She played old records
of the Banaras thumri-singers,
Siddheshwari and Rasoolan, their
voices longing, when the clouds
gather, for that invisible
blue god. Separation
can’t be borne when the rains
come: this every lyric says.
While children run out
into the alleys, soaking
their utter summer,
messages pass between lovers.
Heer and Ranjha and others
of legends, their love forbidden,
burned incense all night,
waiting for answers. My mother
hummed Heer’s lament
but never told me if she
also burned sticks
of jasmine that, dying,
kept raising soft necks
of ash. I imagined
each neck leaning
on the humid air. She only
said: The monsoons never cross
the mountains into Kashmir.

— with Inaam Nadeem.

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2837688843128297