مٹی کا قرض___سید فخرالدین بلے
………………..
اس دھرتی کی ہر شے پر ہے اس مٹی کا قرض
میرے لیے ہے فرض سے پہلے اس مٹی کا قرض
کیوں نہ دھرتی سیواکرکے خون پسینہ بوئیں
ممکن ہے کچھ کم ہوجائے اس مٹی کا قرض
اک مدت سے دیکھ رہی ہیں میری بھیگی آنکھیں
بڑھ جاتا ہے جب مینہ برسے اس مٹی کا قرض
پیا ملن کو مانگ رہی ہے دھرتی ہار سنگھار
کم کر دیں گے سبز دوشالے اس مٹی کا قرض
ارضِ وطن سے پوچھو ہم سب ہیں کب سے مقروض
پنجند نے تو اب مانگا ہے اس مٹی کا قرض
جہل خرد کے اندھیاروں میں گھٹ تو سکتا ہے
پلکوں پہ جلدیپ سجا کے اس مٹی کا قرض
قوم کو گروی رکھنے والو خوب چکایا ہے
مٹی کا کشکول بنا کے اس مٹی کا قرض
جیتے جی ہے اس مٹی کا قرض چکانا مشکل
بڑھ جائے گا قبر میں جاکے اس مٹی کا قرض
(سید فخر الدین بلے)

مٹی کا قرض___سید فخرالدین بلے …………………..
Comments
One response to “مٹی کا قرض___سید فخرالدین بلے …………………..”
-
مٹی کا قرض___سید فخرالدین بلے
………………..
اس دھرتی کی ہر شے پر ہے اس مٹی کا قرض
میرے لیے ہے فرض سے پہلے اس مٹی کا قرضکیوں نہ دھرتی سیواکرکے خون پسینہ بوئیں
ممکن ہے کچھ کم ہوجائے اس مٹی کا قرضاک مدت سےدیکھ رہی ہیں میری بھیگی آنکھیں
بڑھ جاتا ہے جب مینہ برسے اس مٹی کا قرضپیا ملن کو مانگ رہی ہے دھرتی ہار سنگھار
کم کردیں گے سبز دوشالے اس مٹی کا قرضارضِ وطن سےپوچھوہم سب ہیں کب سےمقروض
پنجند نے تو اب مانگا ہے اس مٹی کا قرضجہل خردکے اندھیاروں میں گھٹ تو سکتا ہے
پلکوں پہ جلدیپ سجا کے اس مٹی کا قرضقوم کو گروی رکھنے والو خوب چکایا ہے
مٹی کا کشکول بنا کے اس مٹی کا قرضجیتے جی ہے اس مٹی کا قرض چکانا مشکل
بڑھ جائے گا قبر میں جاکے اس مٹی کا قرض(سید فخر الدین بلے)

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔